صرف کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنا مسئلے کا حل نہیں، راشد لطیف

صرف کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنا مسئلے کا حل نہیں، راشد لطیف

                         کراچی (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ صرف کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنا مسئلے کا حل نہیں، پاکستانی کرکٹ کا مستقبل بچانا ہے تو سب کچھ تبدیل کرنا ہوگا جس میں تھنک ٹینک، ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ سٹاف شامل ہے۔راشد لطیف نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ میں ناکامی کے اصل ذمہ دار تھنک ٹینک، ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ سٹاف ہیں کیونکہ انہی کی وجہ سے کرکٹرز مستقل بنیادوں پر کھیل رہے ہیں اوراگر وہ ڈراپ بھی ہوتے ہیں تو ایک ایک کر کے ٹیم میں واپس آجاتے ہیں۔راشد لطیف نے کہا کہ پاکستانی کلچر میں کوچنگ سٹاف کی کرکٹرز سے دوستی کے سبب خراب کارکردگی پر بھی کرکٹرز کا احتساب نہیں ہو پاتا ۔راشد لطیف نے کہا کہ وہ وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ اسی پاکستانی ٹیم کا کوچ وسیم اکرم، انضمام ا لحق یا کسی دوسرے پاکستانی تجربہ کار کرکٹر کو بنا دیں تو ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی آ جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...