شاہد آفریدی اور یونس خان کی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار

شاہد آفریدی اور یونس خان کی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار

            لاہور (اے پی پی )پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص پرفارمنس کے بعد ٹیم میں شاہد آفریدی اور یونس خان کی واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور اس بات کے روشن امکانات ہیں کہ دونوں کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے دورہ میں ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور آفریدی بھی دورہ ویسٹ انڈیز میں شامل ہونے کے خواہش مند نظر آرہے ہیں اور انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے سخت ٹریننگ شروع کی ہوئی ہے ۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اس مشکل دورہ کے لئے فٹ ہیں اور بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم کوچیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہونے والے اپنے تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔پاکستان کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوگئی تھی

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...