پاکستان اوپن نیشنل مشین روئنگ چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

پاکستان اوپن نیشنل مشین روئنگ چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

                اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان روئنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان اوپن نیشنل مشین روئنگ چیمپئن شپ آج راول لیک نیشنل روئنگ سنٹر کے ہال میں شروع ہوگی۔ پاکستان روئنگ فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایونٹ میں11 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب ، اسلام آباد ، واپڈا ، پولیس ، پاکستان کسٹم ، انکم ٹیکس ، کراچی بورڈ کلب ، ایچ ای سی ، ماسٹر رو ئنگ ایسوسی ایشن ، خیبر پختونخوا اور لاہور کنال بورڈ کلب شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ دو روزہ ایونٹ 24جون کو اختتام پذیر ہوگا

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...