ویسٹ انڈیز، بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی سیریز 28 جون سے شروع ہوگی

ویسٹ انڈیز، بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی سیریز 28 جون سے شروع ہوگی

                        کنگسٹن (اے پی پی)ویسٹ انڈیز، بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی کرکٹ سیریز 28 جون سے شروع ہوگی۔ ایونٹ میں ہر ٹیم چار، چار میچ کھیلے گئی، ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا میچ 28 جون کو میزبان ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے مابین سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائے گا۔ 30 جون کو ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان 2 جولائی کو کھیلا جائے گا، 5 جون کو ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، 7 جولائی کو ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان میچ ہوگا جبکہ چھٹا اور آخری میچ 9 جولائی کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل 11 کو کھیلا جائے گا

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...