یوسین بولٹ اور ٹائسن گے نے ورلڈ اتھلیٹکس میں جگہ بنا لی
کنگسٹن(اے پی پی) دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ، چھ مرتبہ کے اولمپک چیمپئن اور جمیکن سٹار یوسین بولٹ اور ٹائسن گے نے ورلڈ چیمپئن شپس ٹرائلز 100 میٹر دوڑ جیت لی۔ یوسین بولٹ نے جمیکن چیمپئن شپ میں 100 میٹر دوڑ میں مقررہ فاصلہ 9.89 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی ورلڈ چیمپئن شپ کےلئے کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب امریکی ایتھلیٹ ٹائسن گے یو ایس ورلڈ چیمپئن شپس ٹرائلز میں دوسرے ایتھلیٹس پر بازی لے گئے، جسٹن گاٹلن دوسرے نمبر پر رہے۔ ٹائسن گے نے رواں سال سو میٹر دوڑ میں تیز ترین فاصلہ طے کیا ہے، انہوں نے مقررہ فاصلہ 9.75 سیکنڈز میں طے کیا۔ واضح رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 10 سے 18 اگست تک روس میں منعقد ہو گی۔