فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھرپور مقابلے کےلئے تیار ہیں، دھونی

فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھرپور مقابلے کےلئے تیار ہیں، دھونی

                            کارڈف (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھرپور مقابلے کےلئے تیار ہیں۔ بھارت کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور سیمی فائنل میں سری لنکا کو زیر کر کے فائنل میں پہنچی تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کک الیون کی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اس کے کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور فائنل میں اسے ہوم گراﺅنڈ اور کراﺅڈ کا بھی ایڈونٹیج حاصل ہو گا تاہم ٹیم کھلاڑی فائنل تک رسائی کے بعد پر اعتماد دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی اب تک کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں اور اگر کھلاڑی فائنل میں بھی متحد ہو کر اور جذبے سے کھیلے تو ہم ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت سکتے ہیں۔ دھونی نے کہا کہ گروپ میچ میں فتح کے باجود انگلش ٹیم کو فائنل میں آسان نہیں لیں گے اور ٹرافی کے حصول کےلئے ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے۔الیسٹرکک کا کہنا ہے کہ موسم اور کنڈیشنز ہمارے حق میں جائیں گی، اس بار چیمپین بننے کی باری ہماری ہے۔ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایونٹ کے فائنل کھلاڑیوں میں عجیب کا جوش اور ولولہ بھر دیتا ہے، اتوار کو بھی تمام کھلاڑی نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور امید ہے کہ 2004 کے فائنل کی تاریخ نہیں دہرائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا اور انگلینڈ کی ٹیم اس مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کو ہوم گراو¿نڈ کا فائدہ ہوگا اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم شائقین کو مایوس نہ کریں اور انہیں جیت کا تحفہ دیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...