شانزہ نے پریا خان اور بندیا رانی کےخلاف محاذ کھول دیا

شانزہ نے پریا خان اور بندیا رانی کےخلاف محاذ کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


            لاہور ( این این آئی) اداکارہ شانزہ نے اداکارہ پریا خان اور بندیا رانی کے خلاف محاذ کھول دیا ‘ اداکاروں کی اندرونی چپقلش بڑھ گئی۔بتایا گیا ہے کہ الحمرا ہال 1میں جاری اسٹیج ڈرامہ ” ناچ میری بلبل “ میں اداکارہ شانزہ نے اپنی ساتھی اداکاروں پریاخان اور بندیا رانی کے خلاف محاذ آرائی شروع کرتے ہوئے دونوں اداکاروں پر تنقیدکا سلسلہ شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق شانزہ ڈریسنگ روم میں دونوں اداکاروں پر مختلف طریقوں سے طنز کرتی ہیں جس سے ان اداکاروں کے درمیان چپقلش بڑھتی جا رہی ہے ۔ تاہم اس حوالے سے اداکارہ شانزہ نے کہا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ حسد نہیں کرتیں ۔

مزید :

کلچر -