ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان آج ہو گا

ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان آج ہو گا

                          کراچی(آن لائن) ورلڈ سیریز میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا‘ شکیل عباسی سمیت متعدد سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاریوں کیلئے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گذشتہ روز کراچی میں ختم ہوگیا اور ایونٹ میں شرکت کیلئے ٹیم مینجمنٹ 18 رکنی ٹیم کا انتخاب آج کرے گی جبکہ دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ نہ کھیلنے والے سینئر کھلاڑی شکیل عباسی‘ راشد اور رضوان سمیت عمر بھٹی کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ لیگ 29 جون سے ملائیشیاءمیں شروع ہوگی اور ایونٹ میں پہلی تین ٹیمیں 2014ءکا ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...