سینئر اداکار وں کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ‘ بندیا رانی

سینئر اداکار وں کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ‘ بندیا رانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


            لاہور ( این این آئی) اداکارہ و ماڈل بندیا رانی نے کہا ہے کہ سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ، انور علی اور نجم زیدی کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، یہ سینئر اداکار ہم جونیئر لوگوں کے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے اپنے زندگی کا بڑا خوشگوار احساس ہوااور اس بات کا افسوس رہا ہے کہ میں ان لوگوں کے ساتھ بڑی دیر کے بعد کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئر سے کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے اور سینئر لوگوں کے ساتھ کام کر کے میری اداکاری میں بھی پختگی آ رہی ہے ۔

مزید :

کلچر -