حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے گی ،نگہت

حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے گی ،نگہت

            لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ نگہت نے کہا ہے کہ امید ہے کہ نئی آنیوالی حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے گی جس سے گلوکاری سمیت دیگر شعبوں بھی عروج حاصل کریں گے‘ہر شعبے میں عروج و زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن صرف دعاﺅں سے کام نہیں چلانا چاہیے ۔ گلوکارہ نگہت نے کہا کہ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے لیکن اسکے ساتھ دوبارہ عروج پانے کیلئے عملی کوششیں بھی کرنا ہونگی ۔پاکستان کے گلوکاروںاور موسیقاروں نے پوری دنیا میں ایک مقام حاصل کیا انشا اللہ وہ وقت دوبارہ آئے گا جب ہمارا پوری دنیا میں ہمارا نام گونجے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری شاعری پر مبنی گانے گائے ہیں اور اپنے اس معیار کو آئندہ بھی بر قرار رکھوں گی۔

مزید : کلچر


loading...