جگن کاظم اور ایڈووکیٹ فیصل نقوی 30جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

جگن کاظم اور ایڈووکیٹ فیصل نقوی 30جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

            لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی سُپر ماڈل ،اداکارہ و اینکر پرسن جگن کاظم اور ایڈووکیٹ فیصل نقوی 30جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ۔ذرائع سے سے معلوم ہوا ہے کہشادی میں قریبی عزیزو اقارب کے علاوہ چند دوست شرکت کریں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جگن کاظم نے شوبز سے وابستہ شخصیات کو شادی میںشرکت کی دعوت نہیں دی ہے۔وہ بعد میں اس خوشی کے حوالے سے ایک دعوت کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیںجس میں صرف شوبز سے وابستہ دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔

مزید : کلچر


loading...