شریف برادران کی جدو جہد سے تعمیری تبدیلی ضرور آئے گی،رفیق بھٹی

شریف برادران کی جدو جہد سے تعمیری تبدیلی ضرور آئے گی،رفیق بھٹی

                             لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ءاورپی پی161سے ممکنہ امیدوار محمدرفیق بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت اورباگ ڈورمضبوط ہاتھوں میں آگئی جوحکمران ملک اوراداروں کی بجائے اپنااقتدارمضبوط کرتے ہیں ان کیلئے پرویزمشرف اورزرداری لیگ کاانجام دیدہ عبرت ہے مسلم لیگ (ن) کی انتھک قیادت نے ریاست ،جمہوریت اورمعیشت کی مضبوطی کابیڑاٹھایا ہے12اکتوبر99ءکی شام جمہوریت پرشب خون مارے جانے کے بعدشریف خاندان کے ہرفردنے انتہائی صبر سے پرویزی آمریت کے جبر کامقابلہ کیااورآخرکارتیرہ برس بعدان کاصبر وتحمل رنگ لے آیاشریف برادران کی حسن کارکردگی اورعوام کاحسن انتخاب حقیقتاً لاجواب ہے وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی جہدمسلسل سے پاکستان میں تعمیری اوردوررس تبدیلی ضرورآئے گی اپنے ایک بیان میں محمدرفیق بھٹی نے مزید کہا کہ دوتہائی برتری کے ساتھ وزیراعظم منتخب ہونے کے باوجودمیاں نوازشریف کی مختلف سیاسی پارٹیوں کواپنے ساتھ بیٹھنے اورایک متفقہ قومی ایجنڈا بنانے کی دعوت ان کی سیاسی بصیرت کا مظہرہے وزیراعظم میاں نوازشریف کے جذبہ ایثار اور تعمیری قومی کردارسے بلوچ قیادت کی سوچ بدل گئی اورصوبائیت کازہرزائل ہوگیاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے سنجیدہ سیاسی فیصلوں سے رنجیدہ بلوچ عوام کی محرومیوں کامداواہوگاہماری قیادت نے ایک مضبوط اورمحفوظ پاکستان کی بنیادرکھ دی ہے،پاکستان اورچین کے معاشی واقتصادی میدان میں جوائنٹ ایڈونچر کے ثمرات سے دونوں ملکوں کے عوام مستفیدہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...