پاکستان نے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے اشارے دیئے ہیں‘سلمان خورشید

پاکستان نے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے اشارے دیئے ہیں‘سلمان خورشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


            نئی دہلی (اے پی پی)بھارت کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے اچھے اشارے دیئے ہیں ۔ ایرانی ریڈیو کے مطابق وزیر خارجہ سلمان خورشید، دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف کے اس بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کررہے تھے ۔
جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے دو طرفہ تعلقات بتدریج بہتر بنائے جائیں گے۔ سلمان خورشید نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے ابھی کچھ وقت درکار ہوگا تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ دو طرفہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -