اردن میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی قومی مہم کا آغاز

اردن میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی قومی مہم کا آغاز

                عمان( پی پی سی )اردن میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی ایک تازہ مہم شروع کی گئی ہے جس میں شہریوں اور مختلف تنظیموں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم میں اسرائیل سے تعلقات معمول پرلانے کے خلاف سرگرم سپریم ایگزیکٹو کمیٹی اور دفاع وطن کمیٹی پیش پیش ہیں۔ ان دونوں تنظیموں نے اردن کے دارالحکومت عمان سمیت کئی دوسرے بڑے شہروں میں بھی یہ مہم جاری رکھی ہوئی ہے جس کے خاطر خواہ اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔سپریم ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ بعض شہروں میں جمعہ کے روز سے شروع کیا گیا اور بعض مقامات پر آج ہفتے سے شروع کیا جائے گا جو ایک ہفتہ تک جاری ہے گا۔

۔ بیان میں بتایا گیا کہ بائیکاٹ کرنے والی تنظیموں کے نمائندہ وفود بڑی مارکیٹوں کا دورہ کریں گے اور دکانداروں کو بھی صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے اردن کو بڑی مقدار میں پھل، سبزیاں، آلو اور کئی مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں۔ ان اشیا کے بائیکاٹ کے نتیجے میں صہیونی حکومت کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...