امید ہے پنجاب حکومت ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گی،قاضی احمد سعید

امید ہے پنجاب حکومت ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گی،قاضی احمد سعید

                            لاہور(جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں گزشتہ دور حکومت میں غریبوں کے سکولوں میں بیت الخلا، چھت، چار دیواری، صاف پانی، بنچ مہیا کرنے کے لئے مختص رقم لیپ ٹاپ پر خرچ کر دی، جنوبی پنجاب کے لئے 35فیصد رقم مختص ہوئی صرف 5فیصد استعمال کیا گیا امید کی جاتی ہے کہ پنجاب حکومت ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائے گی اور سستی شہرت حاصل کر نے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی انہوں نے کہا کہ صحت کے لئے بجٹ میں رقم کم مختص کی گئی صحت کے معاملات بڑ ے گھمبیر ہو گئے ہیں ان کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے،کیونکہ پہلے ڈینگی اور آجکل خسرہ نے پنجاب کو لپیٹ میں لے رکھا ہے مسلم لیگ ن کو اپنی پالیسیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...