امریکا تھائی لینڈ کو فوجی ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا

امریکا تھائی لینڈ کو فوجی ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا

            واشنگٹن (اے پی پی) امریکا تھائی لینڈ کو فوجی ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا ۔ امریکا کی وزارت دفاع کے حکام نے گذشتہ روز کہا ہے کہ امریکا6 لکوٹا ملٹری ہیلی کاپٹر تھائی لینڈ کو فروخت کرے گا۔ ان ہیلی کاپٹروں کی قیمت کا تخمینہ 77 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجنسی نے کانگریس کو بتایا کہ تھائی لینڈ کی حکومت نے یو ایچ 72 اے ہیلی کاپٹرز خریدنے کی درخواست کی ہے۔ لکوٹا ہیلی کاپٹرز امریکی قومی گارڈز سرحدی نگرانی اور ایمرجنسی رسپانس مشن کےلئے استعمال کرتے ہیں۔

ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے معاہدے سے امریکی اسلحہ کی ایشیاءپیسیفک میں بڑی کھپت کی راہیںکھول دے گا۔ وزارت دفاع کی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کیتھرین ولکنسن نے کہا کہ تھائی لینڈ ہمارا قابل اعتماد دفاعی اتحادی ہے۔ انہوں نے ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے معاہدے کی تصدیق کی۔

مزید : عالمی منظر


loading...