چینی حکومت کے تین جہاز ٹوکیو کے زیر کنٹرول متنازعہ جزائر کے گرد پانیوں میں داخل ہو گئے

چینی حکومت کے تین جہاز ٹوکیو کے زیر کنٹرول متنازعہ جزائر کے گرد پانیوں میں ...

            ٹوکیو(آن لائن )چینی حکومت کے تین جہاز ہفتے کو ٹوکیو کے زیر کنٹرول متنازعہ جزائر کے گرد پانیوں میں داخل ہو گئے ، یہ بات جاپانی کوسٹ گارڈ نے بتائی ہے ۔میری ٹائم جاسوس جہاز جزائر سینکاکو ، جنہیں چین دائیویوس کہتا ہے ، کے جزیرے اوتسروجیما کے 12ناٹیکل میل زون میں داخل ہو گئے ، یہ جزیرہ مشرقی بحیرہ چین میں واقع ہے ،کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ تینوں جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے (0330GMT)کے فوری بعد سمندری حدود میں داخل ہوئے ۔دفاعی لحاظ سے اہم اور وسائل سے مالا مال جزائر کی ملکیت پر بیجنگ اور ٹوکیو کے درمیان تنازعہ کے پیش نظر دونوں ممالک کے جہاز ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ایک علاقائی تنازعہ جو چار دہائی قبل کا ہے۔

 ، گزشتہ دسمبر میں اس وقت دوبارہ اٹھ کھڑا ہوا جب ٹوکیو نے متنازعہ جزائر کے سلسلے کے تین جزائر کو قومی تحویل میں لے لیا ، جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ یہ ملکیت کی محض انتظامی تبدیلی ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...