ادویات فنڈ زمےں کٹو تی مریض علا ج کے لئے در بد ر

ادویات فنڈ زمےں کٹو تی مریض علا ج کے لئے در بد ر

                       لاہور (جنرل رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں کو ادویات کی خریداری کے لئے ان کی سفارشات کے مطابق رواں مالی سال کا بجٹ جاری نہیںکیا گیا، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مریضوں کے لئے ادویات کے بجٹ میں رواں مالی سال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6کروڑ روپے کم بجٹ دیا گیا ہے جس سے اس ہسپتال میں دل کے مریضوں کو ان کی ضروریات کے مطابق ادویات نہیں مل سکیں گی بتایا گیا ہے کہ جو سفارشات ہسپتالوں سے حاصل کی گئی تھیں ان کو بجٹ میں شامل کرنے کی بجائے 2011-12ءکے لئے جو بجٹ ادویات کی خریداری کے لئے جاری کیا گیا تھا اس میں بھی کمی کردی گئی ہے پی آئی سی لاہور کا ادویات کی خریداری کا بجٹ 73کروڑ تھا جو 67کروڑ ملے گا اس طرح میو ہسپتال کو اس سال ادویات کی خریداری کے لئے 7کروڑ کم ملیں گے۔ اس طرح دیگر ہسپتالوں کے ادویات کے بجٹ پر بھی 2سے 7کروڑ کی کمی کردی گئی ہے جس سے مریضوں کو اس سال ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...