بشار الاسد کے اقتدار چھورنے سے سیاسی خلاءپیدا ہو گا

بشار الاسد کے اقتدار چھورنے سے سیاسی خلاءپیدا ہو گا

             ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہاہے کہ اگر صدر بشارالاسد نے اقتدار چھوڑا تو شام میں سیاسی خلاءپیدا ہوجائے گا۔روسی میڈیا کے مطابق انھوں نے یہ بات جرمن چانسلر مرکل کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی ۔انھوں نے کہا کہ اگر شام میں فی الوقت حکومت کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو ہمیں ممکنہ سیاسی خلاء پیدا ہونے پر تشویش ہے۔انھوں نے سوال کیا کہ اگر بشارالاسد آج ہی چلے جاتے ہیں تو پیدا ہونے والے سیاسی خلاءکو کون پ±ر کرے گا؟ان کا جواب تھا کہ ممکنہ طور پر دہشت گرد تنظیمیں۔ ولادی میرپیوٹن نے روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر کہا کہ جی ایٹ کے رکن ممالک شام میں تشدد کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں اور اس ضمن میں وہ شامی تنازعے کے بارے میں مجوزہ بین الاقوامی کانفرنس کا جلد انعقاد چاہتے ہیں۔ روسی صدر نے یاد دہانی کرائی کہ حالیہ جی ایٹ سربراہ اجلاس میں رکن ممالک نے تصدیق کی کہ شام میں تشدد کا خاتمہ اور متحارب فریقوں کے درمیان سیاسی مذاکرات کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا ان کے اولین مقاصد ہیں، امریکا اور دیگر مغربی ممالک اس سوال کا جواب نہیں دے سکتے کہ وہ القاعدہ سے وابستہ شامی باغیوں کے گروہوں کو کیوں ہتھیار مہیا کرنا چاہتے ہیں۔ ولادی میر پوتین نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ نے باغیوں کی فوجی حمایت کو قطعی نامناسب قرار دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...