حکومت ترجیح بنیادوں پر توانائی بحران کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، احسن اقبال

حکومت ترجیح بنیادوں پر توانائی بحران کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، احسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


             تیل سے پیدا ہونے والی مہنگی بجلی سے کاروباری لاگت بہت بڑھ گئی ہے، ظفر بختاوری
            اسلام آباد(این این آئی ) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صنعت و تجارت پر پڑنے والے منفی اثرات سے بخوبی آگاہ ہے اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پلاننگ کمیشن نے مختصر، درمیانے اور طویل المدت منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے چیمبر کے صدر ظفر بختاوری کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے تمام آپشنز کو استعمال میں لایا جائے گا تا کہ کاروبار و معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئے بجٹ میں توانائی شعبے کیلئے 225ارب روپے مختص کئے ہیں جس سے اس شعبے میں مثبت اثرات جلد ہی سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کاروبار دوستانہ پالیسیاں بنائے گی تاکہ ملک کا نجی شعبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار اد اکر سکے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظفر بختاوری نے احسان اقبال کو وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا عہدہ سنبھالے پر مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دور وزارت میں پلاننگ کمشن صنعت و تجارت کو فروغ دینے کیلئے مزید بہتر منصوبے بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکلر دیٹ کو ختم کرنے کیلئے بجٹ میں پانچ سو ارب روپے کی رقم مختص کرنا حکومت کا ایک اچھا اقدام ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -