پنجاب حکومت کا سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کیلئے بجٹ کا اعلان

پنجاب حکومت کا سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کیلئے بجٹ کا اعلان

            لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کیلئے بجٹ کا اعلان کردیا، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بجٹ ساڑھے پانچ کروڑ کم کرکے 67کروڑ 50لاکھ مقرر کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہدرہ ہسپتال کو 5 کروڑ 83 ہزار مینٹل ہسپتال کو ایک کروڑ اضافے کے ساتھ 6کروڑ، جناح ہسپتال کو 3کروڑ اضافے سے 29 کروڑ، چلڈرن ہسپتال کا بجٹ 65 لاکھ اضافے سے24 کروڑ، گنگا رام ہسپتال 25 کروڑ، سروسز ہسپتال کا 54 لاکھ اضافے کے ساتھ 53 کروڑ، لیڈی ولنگٹن 65 لاکھ اضافے سے 7کروڑ، لیڈی ایچی سن 40لاکھ اضافے سے 3کروڑ 25لاکھ، نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال کو 9 کروڑ 80لاکھ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بجٹ ساڑھے پانچ کروڑ کم کرکے 67 کروڑ 50لاکھ، سید مٹھا ہسپتال 2کروڑ جبکہ ڈینٹل ہسپتال کو دس لاکھ اضافے سے1کروڑ 50لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...