قوم بھارت سے بجلی لینے کی مخالف ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر

قوم بھارت سے بجلی لینے کی مخالف ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر

            لاہور (آئی این پی) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدید خان نے کہا ہے کہ قوم بھارت سے بجلی لینے کی مخالف ہے ‘حکمرانوں کو بھی اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرنا چاہیے‘ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے کرپشن کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنا ہو گا‘ لوٹی ہوئی دولت واپس لانا (ن) لیگی حکومت کی ذمہ داری ہے‘ ملک میں ہونےوالی دہشتگردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کیا جائے۔ وہ تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر دانش بلوچ اور دیگر پارٹی کارکنوں سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی ہے اور اب سے بجلی لینا کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے وسائل موجود ہیں جن کے ذریعے ہم خود ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کر سکتے ہیں اور نئی حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارت سے بجلی لینے کی بجائے خود بجلی پیدا کرے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...