پاکستانیوں نے 14گھنٹے کے مختصر عرصے میں 7لاکھ 50ہزار تمرکے پودے لگاکر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

پاکستانیوں نے 14گھنٹے کے مختصر عرصے میں 7لاکھ 50ہزار تمرکے پودے لگاکر ورلڈ ...

            ٹھٹھ(آئی این پی) پاکستانیوں نے 14گھنٹے کے مختصر عرصے میں 7لاکھ 50ہزارتمر کے پودے لگاکر ورلڈ رکارڈ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹھٹھ کے ساحلی پٹی کیٹی بندر کھاروچھان کے سمندری جزیروں میں 14گھنٹے کے مختصر عرصے میں7 لاکھ50 ہزار تمر کے پودے لگاکر گینز بک میں نام درج کراکے پاکستان نے نیا ورلڈ رکارڈ قائم کرلیا ۔اسے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔بھارت نے 2010میں 6لاکھ11ہزار تمر کے پودے لگاکر ایک ہی وقت زیادہ پودے لگاکر ورلڈ رکارڈ قائم کیا تھا۔ پاکستان نے یہ اعزاز دوسری مرتبہ حاصل کیا ہے اس پہلے بھی2009 کیٹی بندرکے ساحلی علاقے میں ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ تمر کے پودے لگاکر پاکستان گینز بک میں اپنا نام درج کرچکا ہے۔پاکستان کے طرف سے ورلڈ رکارڈ قائم کرتے وقت گینز بک پاکستان رفیع اللہ ،ڈاکٹرشوکت حیات کے نمائند بھی اس وقت موجودتھے ۔تمر کے پودے لگانے میں سندھ فاریسٹ کے300 ملازمین نے حصہ لیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...