ملک میں دہشت گردی گھمبیر مسئلہ بن چکی ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں دہشت گردی گھمبیر مسئلہ بن چکی ہے، شاہ محمود قریشی

            اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ 10 سال افغانستان میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد کے باوجود جنگ نہیں جیت سکا اور مجبوراً اسے مذاکرات کی راہ اختیار کرنا پڑی ‘ پاکستان میں دہشت گردی گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے جس کا واحد حل سیاسی بات چیت ہے ‘ اگر ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو معیشت کبھی مضبوط نہیں ہو سکتی۔ وہ ہفتے کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی اور پشاور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں جن کی کوئی مذہب اور اخلاقیات اجازت نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کا بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے جس کے خاتمے کے لئے کوئی اکیلا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے پوری قوم کو اتحاد کی سخت ضرورت ہے جب تک اس حوالے سے قومی سطح کی پالیسی اختیار نہیں کی جائے گی تب تک ایسے واقعات جاری رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی

مزید : صفحہ آخر


loading...