سپیکر قومی اسمبلی نے 21 رکنی بزنس ایڈوائزری کمیٹی تشکےل دے دی گئی

سپیکر قومی اسمبلی نے 21 رکنی بزنس ایڈوائزری کمیٹی تشکےل دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


            اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی تمام جماعتوں کے سرکردہ ارکان پر مشتمل 21 رکنی ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ کمیٹی قائد ایوان اور قائدحزب اختلاف خورشےد شاہ کی مشاورت سے تشکیل دی گئی قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی 21ارکان پرمشتمل ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے متعلق امورطے کرے گی۔ کمیٹی میں پاکستان مسلم لیگ ن ،پاکستان پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف،ایم کیو ایم ،جے یو آئی ف ،جماعت اسلامی اور فاٹا کے ارکان شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کی مشاورتی کمیٹی قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے تشکیل دی گئی جو 21ارکا ن پر مشتمل ہے ۔کمیٹی کے ارکان میں وزیر قانون و انصاف زاہد حامد، وزیر امور کشمیر چوہدری محمدبرجیس طاہر، رانا تنویر حسین، شیخ آفتاب احمد، جام کمال خان، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، چوہدری محمد اشرف، شائستہ پرویز، سید غازی گلاب جمال، شہاب الدین خان، سید کاظم علی شاہ، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ، جمعیت علماءاسلام ( ف ) کے راہنما مولانا محمد خان شیرانی ، پیپلزپارٹی کے راہنما سید نوید قمر، اعجاز حسین جاکھرانی، نواب محمدیوسف تالپور، پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری طارق بشیر چیمہ، غلام سرور خان، ڈاکٹر عارف علوی، ایم کیو ایم کے راہنما اقبال محمد علی خان، شیخ صلاح الدین، شامل ہیں ۔
ایڈوائزری کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -