حکومت طالبان سے مذاکرات کیلئے امریکی اشارے کی منتظر ہے، امین فہیم

حکومت طالبان سے مذاکرات کیلئے امریکی اشارے کی منتظر ہے، امین فہیم

            اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کے لئے امریکی اشارے کی منتظر ہے ‘ نومولودگی کے عمل سے گزرنے والی حکومت پر تنقید درست نہیں ‘ دہشت گردی ملکی مسئلہ ہے جس کو کنٹرول کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ وہ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ مخدوم امین فہیم نے کہا کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی اے اور پشاور میں مسجد پر حملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت واقعات ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنا حکومت کی ذمہ دساری ہے لیکن لیگی حکومت نے ابھی ابھی اقتدار سنبھالا ہے جس پر تنقید کرنا ابھی درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک صوبے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک قومی مسئلہ بن چکا ہے جس پر قابو پانے کےلئے پوری قوم کو مل کر ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

امین فہیم

مزید : صفحہ آخر


loading...