جی ایس ٹی میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کے لیےٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے ۔

جی ایس ٹی میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کے لیےٹھنڈی ہوا کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

          لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہا کہ جی ایس ٹی میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے ۔ پارلیمنٹ عدلیہ کے فیصلوں کی پاسداری کرتے ہوئے جی ایس ٹی میں اضافے کی منظوری نہ دے۔ نوازشریف خود کو سرمایہ داروں اور تاجروں کا نمائندہ ثابت کرنے کی بجائے 18کروڑ عوام کی نمائندگی کریں اور فاقوں کے مارے عوام کے پیٹ پر پتھر باندھنے کا مطالبہ کرنے کی بجائے اپنے پیٹ پر پتھر باندھ لیں تو قوم خود بخود اپنے پیٹ پر پتھر باندھ لے گی ۔ پاکستان جیسے غریب ملک کے لیے آٹھ وزراءہی کافی ہیں ۔۔ جہاز ی سائز کابینہ بنانے پر اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے یہی رقم عوام کو ریلیف دینے پر خرچ کی جائے ۔ سابقہ حکومت نے عوام دشمن فیصلوں سے” مقبولیت “کی جن بلندیوں کو پانچ سال میں چھوا ہے نوازشریف وہ فاصلہ مہینوں میں طے نہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی روانگی سے قبل منصورہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکمران جی ایس ٹی پر سپریم کورٹ کی طرف سے عوام کو دیئے گئے ریلیف پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں اور پارلیمنٹ سے انتہائی عجلت میں عوام کش بجٹ کی منظوری حاصل کرناچاہتے ہیں تاکہ جی ایس ٹی میں کیے گئے اضافے کو آئینی تحفظ دیاجاسکے۔ حکومت کو اخلاقی جرا¿ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جی ایس ٹی میں کیے گئے اضافے کو فوری واپس لے لینا چاہیے تاکہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جاسکے اور حکومت کی بدنامی میں مزید اضافہ اورابتدا ہی میں عدلیہ سے محاذ آرائی کا تاثر بھی پیدا نہ ہو ۔حکومت پارلیمنٹ سے بجٹ منظور کروا کر جی ایس ٹی میں اضافے کو آئینی تحفظ دینے سے گریز کرے۔
منور حسن

مزید :

صفحہ آخر -