ا ر بو ں ر و پے کی سبسڈی سے چلنے و ا لے یو ٹیلٹی ستور ز عا م ما ر کیٹ کی نسبت مھنگے ھو گئ

ا ر بو ں ر و پے کی سبسڈی سے چلنے و ا لے یو ٹیلٹی ستور ز عا م ما ر کیٹ کی نسبت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ے                لاہور ( اسد اقبال )صو بائی دارالحکو مت سمیت ملک بھر میں اربوں روپے کی سبسٹڈی سے چلنے والے یو ٹیلیٹی سٹورز عا م مارکیٹ کی نسبت مہنگے سٹو رو ں کا روپ دھارچکے ہیں ۔ جہاں پر یو ٹیلیٹی اشیاءکی قیمتیں پر چو ن کی سطح پر فروخت ہو نے والی اشیاءسے کئی گنا مہنگی ہیں۔جس کے پیش نظر شہریو ں کی بڑی تعداد نے یو ٹیلیٹی سٹوروں سے منہ موڑ لیا ہے اور سستی اشیاءکی خریداری کے لیے اوپن مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے ۔ستم بالا ستم یہ کہ یو ٹیلیٹی سٹور کارپو ریشن حکام کی عدم توجہی و دلچسپی کے پیش نظر یو ٹیلیٹی سٹوروں پر اجناس کی نئی فصلو ں کی مارکیٹ میں آ مدکے باوجو د قیمتو ں میں کمی نہ کی جا رہی ہے ۔پا کستان رپورٹ کے مطابق یو ٹیلیٹی سٹور وں پر فروخت ہونے والی اجناس پرچون کی سطح پر فروخت ہونے والی اشیاءکی فی کلو قیمتو ں سے 2سے33 روپے زائد ہیں ۔پرچون کی سطح پر دال چنا 64روپے فی کلو جبکہ یو ٹیلیٹی سٹور پر دال چنا 33 روپے اضافہ کے ساتھ 97روپے فی کلو، اور اسی طرح سفید چنے پرچون کی سطح پر 74روپے اوریو ٹیلیٹی سٹور پر108روپے،کالے چنے پرچون کی سطح پر60روپے اور یو ٹیلیٹی سٹور پر90روپے،دال مسورپرچون کی سطح پر100روپے اوریو ٹیلیٹی سٹور پر108روپے ،دال مونگ پرچون کی سطح پراور یو ٹیلیٹی سٹور پر110روپے ،مصر ثابت پرچون کی سطح پر90روپے اوریو ٹیلیٹی سٹور پر97روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں۔واضع رہے کہ اوپن مارکیٹ میں اجناس کی نئی فصلوں کی پیداوار آنے کے باو جود یو ٹیلیٹی سٹور کارپو ریشن نے یو ٹیلیٹی اجناس کی قیمتو ں میں کمی نہ کی ہے جس کے باعث شہریو ں کی بڑی تعداد نے یو ٹیلیٹی سٹور وں سے خریداری ترک کر کے اوپن مارکیٹ کی جانب رخ کر لیاہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -