وزیر داخلہ سے عافیہ صدیقی کی بہن کی ملاقات، عافیہ کے حوالہ سے مختلف حقائق سے آگاہ کیا

وزیر داخلہ سے عافیہ صدیقی کی بہن کی ملاقات، عافیہ کے حوالہ سے مختلف حقائق سے ...

            اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کےلئے بھرپورکوششیںکریں گی ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالہ سے مختلف حقائق سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کی تھیں تاہم ان کی رہائی ممکن نہ ہو سکی۔ انہوں نے وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور انہیں پاکستان منتقل کرنے کیلئے دوبارہ کوششیں شروع کی جائیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ پہلے پارلیمنٹیرین تھے جنہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے آواز بلند کی اور انہیں پاکستان کی بیٹی کہا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس حوالہ سے خصوصی اجلاس بلائیں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دلایا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے تمام تر کوششیں کرے گی اور اس حوالہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...