کر ا چی سینٹر ل جییل پر نا معلو م ملذم کا د ستی بم سے حملہہ ۴ افراد ذخمی

کر ا چی سینٹر ل جییل پر نا معلو م ملذم کا د ستی بم سے حملہہ ۴ افراد ذخمی

   کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی سینٹرل جیل پر نامعلوم ملزمان نے دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، ڈی آئی جی جیل کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پہلے فائرنگ کی اس کے بعد 2 دستی بم پھینکے۔ذرائع کے مطابق کراچی سینٹرل جیل پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پہلے دھماکے کی شدت نسبتاً کم تھی تاہم دوسرا انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ پولیس اور رینجرز کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جیل چورنگی پر واقع پل سے آئی جی سینٹرل جیل کے دفتر پر پہلے فائرنگ کی اس کے بعد 2 دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کراچی میں کالعدم تنظیموں کے 65 ارکان سمیت کئی دہشت گرد موجود ہیں جنہیں اندرون سندھ منتقل کیا جارہا ہے، واقعہ اس کا رد عمل ہوسکتا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت اور جیل کے تمام دروازے بند کردیئے گئے جبکہ مسلح ملزمان کی تلاش کیلئے قریبی تھانوں کی پولیس کومتحرک کردیا گیا۔ دھماکے سے جیل کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اقعہ کے بعد جیل کی سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے اور علاقے کے چاروں طرف سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔رات گئے تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں مل سکی ۔وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از قت ہوگا کہ دھماکے کے پیچھے کون سے عوامل کارفرما ہیں تاہم سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے گرفتار دہشت گرد بھی قید ہیں اور دھماکوں کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی صحیح صورتحال کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...