نیلسن منڈیلا کی حالت بگڑ گئی گردے کام کرنا چھوڑ گئے
لندن (بیورورپورٹ) جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت بگڑ گئی ہے کئی یوم سے انہوں نے آنکھیں نہیں کھولیں اور ان کے گردے کام کرنا چھوڑ گئے ہیں انہیں مصنوعی تنفس پر زندہ رکھا جا رہا ہے تاہم انکی فیملی کے ارکان اس موقع پر انکی میڈیکل ٹریٹمنٹ ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں نیلسن منڈیلہ کو کچھ عرصہ قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اب کی بار انکی حالت شدید تشویشناک بیان کی جا رہی ہے ۔
نیلسن منڈیلا