دہشتگردوں نے حکومت کے ہنی مون کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، شیخ رشید
اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے حکومت کے ہنی مون کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ہے، ملک میں غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے، موجودہ اسمبلی عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے دعائے مغفرت کرانے کامقام بن گئی ہے، دہشت گردوں سے مذاکرات کے لئے حکومت کے پاس کوئی میکنزم نہیں ہے۔ وہ ہفتہ کو پارلیمینٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے جس کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی۔ دہشت گرد جب چاہتے ہیں جہاں چاہتے ہیں اپنی کارروائی کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے دعا مغفرت کا مقام بن چکی ہے، اگر پاکستان پر دہشت گردی کی واردات ہوتی ہے ایوان میں مغفرت کی دعا ہوتی ہے لیکن ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔
شیخ رشید