نئے ڈی سی او کے کامیاب اقدامات

نئے ڈی سی او کے کامیاب اقدامات

 ڈی او(فوڈ) چودھری محمد ایوب نے گزشتہ ہفتے اپنی ٹیم کے

 ہمراہ شاہ پور کانجراں کے علاقے میں جعلی مشروبات بنانے والی ایک فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کر کروڑ روپے مالیت کی مشینری قبضے میں لے لی۔ اِس فیکٹری کے مالک اور مزدوروں کے خلاف مقامی پولیس سٹیشن میں مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔ فیکٹری کا مالک گزشتہ کئی سال سے جعلی مشروبات کی بوتلیں بھر کر لاہور شہر کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی فروخت کرتا تھا۔ چودھری محمد ایوب کو ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے خصوصی ہدایت کی تھی۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی لاہور کے نو ٹاﺅنوں کے علاقوں میں دن رات خود جا کر ڈسپنسریوں، ہسپتالوں، سکولوں اور شہر بھر کے پانی کے ٹیوب ویلوں کے علاوہ جعلی میڈیکل سٹوروں اور جعلی پیروں عاملوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر چکے ہیں۔ ڈی سی او لاہور بادامی باغ کے لاری اڈے پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کے گھپلوں کو منظر عام پر لا کر ان سے وصولیوں کے احکامات جاری کر کے

لاہور کے بڑے بڑے لٹیروں کو منظر عام پر لا چکے ہیں۔ کئی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کروا چکے ہیں۔ شہر کے اندر اور باہر ناجائز تجاوزات کو ختم کروانے کے احکامات بھی جاری کر کے ہر طرف ان تمام کی نیندیں حرام کر چکے ہیں۔ قبضہ مافیا کے خلاف بھی تمام محکموں کے افسران کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ جعلی مشروبات کی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کرنے سے لاہور کے بسنے والوں کو کئی بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ ویسے تو گزشتہ کئی سال سے لاہور بلکہ پنجاب کے عوام کے لئے زہر قاتل خوردو نوش اشیاءکی بھرمار کی جا رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں من مردہ

گوشت فروخت کیا جاتا ہے۔ ہزاروں من دودھ کنٹینروں میں بھر کر رات کے وقت شہر لاہور کے علاقوں میں فروخت کیا جا رہا ہے، چائے کی پتی ہو یا سرخ مرچ مصالحہ جات بھی جعلی فروخت کئے جا رہے ہیں۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق صاحب نے ٹاﺅن ہال میں کھلے میدان میں ہزاروں کی تعداد جعلی مشروبات کی بوتلیں اور کروڑوں روپے کی مشینری قبضے میںلینے والی فوڈ کی ٹیم کے ڈی او چودھری محمد ایوب اور فوڈ انسپکٹروں کو شاباش دیتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ بھی لاہور ضلع کے بسنے والوں کو ایسی جعلی اشیاءفروخت کرنے والو ںکے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے۔ مَیں آپ کے ساتھ ہوں۔ آپ کسی دباﺅ میں ہر گز نہ آئیں، اسی طرح جرا¿ت اور جذبہ ایمانی سے کارروائی جاری رکھیں۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے ضلع لاہور کے بسنے والوں کے لئے دروازے کھول دیئے ہیں اور ثابت کر دیاہے کہ واقعی دُکھی انسانیت کامدادا بننے والے ڈی سی او لاہور اپنی پوری ٹیم کے ساتھ دن رات خدمت عوام کا جذبہ دیکھ کر تاریخ میں نام رقم کروا چکے ہیں اور میرا پختہ یقین ہے کہ آئندہ ماہ رمضان میں خوردو نوش کی اشیاءملاوٹ سے پاک صاف مہیا ہو سکیں گی۔   ٭

مزید : کالم


loading...