خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 35فیصد کا نمایاں اضافہ
اسلام آباد(اے پی اے)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 35فیصد کا نمایاں اضافہ ہو۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2012ء سے اپریل 2013ءکے دوران خدمات کی برآمدات سے 5ارب 74کروڑ 20لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔
جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4 ارب 24کروڑ 80 لاکھ ڈالرحاصل ہوئے تھے، اعدادوشمارکے مطابق صرف اپریل 2013ء کے دوران گذشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں خدمات کی برآمدات میں 15.75 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا، سب سے زیادہ تعمیرات، انشورنس، کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سروس اور تجارت کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ