اقوام متحدہ کراچی چیمبرکے اراکین اورکمپنیوں کی رجسٹریشن ممکن بنائے

اقوام متحدہ کراچی چیمبرکے اراکین اورکمپنیوں کی رجسٹریشن ممکن بنائے

            کراچی(کامرس ڈیسک) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمحمد ہارون اگر نے اقوام متحدہ پر زور دےا کہ وہ کراچی چےمبر کے اراکےن اور کمپنےوں کے لےے کاروباری مواقع پےدا کرنے کے لےے انکی رجسٹرےشن کو ممکن بنانے کے لےے مثبت اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ کے پروکےورمےنٹ ڈوےژن اورکراچی چےمبر کے زےر اہتمام مشترکہ سےمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے پروکےورمےنٹ ادارے سے پاکستانی کمپنےوں کی تجارت اپنے پو ٹےنشل سے بہت کم ہے اور اس سلسلے مےں پاکستانی کمپنےوں کی رجسٹرےشن اور مربوط کوششوں سے تجارت کو کئی گنا فروغ دےا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنےوں کو بالخصوص افغانستان مےں جاری اقوام متحدہ کے تعمےر نو کے پروگرام اور سےاسی و معاشی منصوبوں مےں نماےاں حصہ ملنا چاہےے تاکہ پاکستانی کمپنےاں برادار ملک افغانستان کی ترقی مےں نماےاں کردار ادا کر سکےں ۔ عالمی سطح پر تجارت مےں پاکستان کا حصہ بڑھانے کے لےے بےن الاقوامی سطح پر خصوصی اقدامات نہاےت ضروری ہےں کےونکہ پاکستان نہ صرف اقوام متحدہ کا فعال رکن ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ مےں اس کی قربانےاں اور کاوشےں بھی بے مثال ہےں۔ پاکستان کو اس جنگ مےں موئژ کردار ادا کرنے کی بھاری قےمت چکانی پڑرہی ہے اس لےے اقوام متحدہ اور مغربی ممالک کو پاکستان کے ساتھ خصوصی تر جےحی برتاو¿ کر کے اسکے لےے تجارت کے دروازے کھولنے چاہےں تاکہ اسکی معےشت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں حصہ لےنے کی وجہ سے ہونے والے بے پناہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے ۔ پاکستان کو مغربی اور دےگر ترقی ےافتہ ممالک کی مارکےٹ تک رسائی دےنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اسکی قومی پےداوار اور معےشت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکےں ۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے پروکیورمنٹ ڈویژن کے ڈائریکٹر دمیتری ڈووگوپولی کو کراچی چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری کے شاندار کردار اور خدمات سے آگا ہ کےا جو وہ کراچی کی کاروباری برادری اور ملکی تجارت کے فروغ کے لےے سرانجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کے کراچی چےمبر اپنے دائرہ کار کو بےن الاقوامی سطح تک پھےلا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پروکےورمےنٹ ڈوےژن کی جانب سے دی جانے والی پرزنٹےشن اور رہنمائی کو کراچی چےمبر کی وےب سائےٹ پر جاری کےاجائے گا تاکہ کاروباری برادری کے زےادہ سے زےادہ اراکےن اس سے فائدہ اٹھا سکےں ۔سےمےنا ر کے مہمان خصوصی اور اقوام متحدہ پروکےورمےنٹ ڈوےژن کے ڈائریکٹر دمیتری ڈووگوپولی نے اس موقع پر کراچی چیمبر کے ممبران کو پریزنٹیشن دی جس میں ممبران کی اقوام متحدہ کے پروکےورمےنٹ ڈوےژن میں رجسٹریشن کے طریقہ کار کے متعلق رہنمائی کی ۔انھوں نے نے کراچی چےمبر کے صدر کا شکرےہ ادا کےا اور اقوام متحدہ کے پروکےورمےنٹ ڈوےژن مےں کمپنےوں کی رجسٹرےشن کے طرےقہ کار پر تفصےلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتاےا کہ اقوام متحدہ کے متعلقہ ڈوےژن کے ذرےعے14276ملین ڈالرز کی پروکیورمنٹ کی گئی جس میں سے سروسز کی مد میں 7066ملین ڈالرز اور گڈز کی مد میں 7210ملین کی پروکیورمنٹس شامل ہیں۔جبکہ سال 2011میں پاکستان سے 8.6ملین ڈالرز اور سال2012میں 4.1ملین ڈالرز کی پروکیورمنٹس کی گئیں۔انہوں نے کہا اس وقت کئی پاکستانی کمپنےاں پروکےورمےنٹ ڈوےژن مےں رجسٹرڈ ہےں تاہم اس بات کی ضرورت ہے کہ مزےد پاکستانی کمپنےاں رجسٹرےشن کروائےں تاکہ پاکستانی اشےاءو خدمات کی خرےداری مےں اضافہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے ذےلی اداروں UNDP, Unicef, WFP,WHO,FAOکے علاوہ ہےڈ کواٹر اور سےکرےٹرےٹ کی ضرورےات پوری کرنے کے لےے خرےداری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی طور پر مستحکم اور ISOکی حامل کمپنےاں سروسز کے حوالے سے ایئر چارٹر سروس، سیکیورٹی سروس، انجینئرنگ سروس، کنسٹرکشن، فریٹ سروسز، کنسلٹنسی سروس، ٹیلی کمیونیکیشن سروس جبکہ کے گڈز کے حوالے سے خوراک ، گاڑیاں، ادویات، کمپوٹرز و سافٹ وئیر، شیلٹر و ہاﺅسنگ، ٹیلی کمیونیکیشن آلات، لیبارٹری آلات، کیمیکلز، بلڈنگ مٹیرئلز شامل ہیں۔ان سےکٹر سے وابسطہ کمپنےاں اپنی رجسٹرےشن کرواسکتی ہےں۔ رجسٹرڈ کمپنےوں کو Tender سے متعلق Emailکے ذرےعے معلومات فراہم کی جاتی ہےں ۔

مزید : کامرس


loading...