یونائیٹڈ انشورنس کے چیئرمین میاں ایم اے شاہد ایشین بزنس ایوارڈ 2013 ءکیلئے منتخب

یونائیٹڈ انشورنس کے چیئرمین میاں ایم اے شاہد ایشین بزنس ایوارڈ 2013 ءکیلئے ...

            لاہور(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور سعودی پاک انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو میاں ایم اے شاہد کو جنرل انشورنس کی فیلڈ میں نمایاں خدمات و اعلیٰ کارکردگی پر ایشین بزنس ایوارڈ 2013 ءکیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین سید ظفر عباس شاہ نے سلیکشن کمیٹی کے ایک اجلاس کے بعد کیا۔ ایوارڈ کی تقریب 5 جولائی کو منعقد ہوگی جس کی صدارت پرویز رشید وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ کریں گے۔

مزید : کامرس


loading...