شکاگو کے کتے نے ”کتامقابلہ بدصورتی“ جیت لیا
کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں بد صورت کتوں کا مقابلہ بدصورتی شکاگو کے کتے نے اپنے نام کر لیا، بد صورتی پر پندرہ ہزار ڈالر کا انعام بھی جیت لیا۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بد صورت ترین کتے کے خطاب کے لئے دنیا بھر کے کتوں کے درمیان مقابلہ کروایا گیا جسے شکاگو سے تعلق رکھنے والے کتے”والے“ نے جیت لیا۔ پچیسویں سالانہ بدصورت ترین کتے کے اس مقابلے میں ’والے ‘ججوں کو اپنی بدصورتی سے متاثر کر نے میں کامیاب ہو گیا۔ اس نے 29 دوسرے بد صورت کتوں کو شکست دی۔ ججز کا کہنا تھا یہ کتا اتنا بد صورت ہے کہ ایسا لگتا ہے اسے کسی کمپیوٹر سوفٹ وئیر سے بنایا گیا ہے۔