اصلی ہیروہوں ،بھاگنانہیں سیکھا۔ ۔ ۔ پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئیں

اصلی ہیروہوں ،بھاگنانہیں سیکھا۔ ۔ ۔ پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کی تمام ...
اصلی ہیروہوں ،بھاگنانہیں سیکھا۔ ۔ ۔ پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدرپرویز مشرف کو ملک چھوڑنے پر قائل کرنے کی قومی اور بین الاقوامی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں جس کے بعدان کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے پہلے تمام تردلائل کے باوجود پرویز مشرف ملک چھوڑنے پر تیار نہیں ہوئے۔پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اُنہیں دوستوں، فوج کے ساتھیوں اور بین الاقوامی شخصیات کے ذریعے بہت سے پیغامات بھجوائے گئے تاہم وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور اپنے خلاف ہر قسم کے مقدمات کا سامنا کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے۔پرویز مشرف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُنہوں نے کوئی کام اکیلے کیا ہے اور نہ ہی آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ۔ایک موقع پر وہ صرف اس حد تک مان گئے تھے کہ اگر انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا جائے تو ملک سے جانے کو تیار ہیں لیکن اپنی مرضی سے جب چاہیں واپس بھی آ سکیں گے لیکن یہ شرط مذاکرات کرانے والی قوتیں ماننے کو تیار نہیں تھیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مذاکرات میں شامل رہنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو پانچ سال تک ملک سے باہر رہنے کی شرط پر محفوظ راستہ دینے کی پیشکش کی گئی تاہم وہ ماننے پر تیار نہیں ہیں۔