طالبان نے سیاحوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان نے گلگت بلتستان میں نو غیر ملکی سیاحوں سمیت11افراد کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہاکہ ڈرون حملے میں کمانڈ ر ولی الرحمان کی ہلاکت کا بدلہ لیاہے ۔ حملے کا مقصد عالمی برادری کو بتاناہے کہ ڈرون حملوں میں معصوم لوگ مارے جاتے ہیں ۔