چیمپئنز ٹرافی فائنل : ٹاس جیت کرانگلینڈ کی بھارت کو بیٹنگ کی دعوت ،میچ تاخیر کا شکار

چیمپئنز ٹرافی فائنل : ٹاس جیت کرانگلینڈ کی بھارت کو بیٹنگ کی دعوت ،میچ تاخیر ...
چیمپئنز ٹرافی فائنل : ٹاس جیت کرانگلینڈ کی بھارت کو بیٹنگ کی دعوت ،میچ تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس جیت کر انگلینڈ نے بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے تاہم بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہے۔انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ،سٹیون فن کی جگہ ٹم بریسنین شامل ہیں جبکہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔بر منگھم میں محکمہ موسمیات نے میچ میں بارش کے عمل دخل سے آگاہ کر دیا ہے اور بارش نے میچ متاثر کیا تو دونوں ٹیموں کو فاتح قرار دیا جاسکتا ہے۔ بھارتی ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کی کپتانی کے فرائض ایلسٹر کک انجام دیں گے۔

مزید :

کھیل -