نجم سیٹھی پی بی بی کے عبوری چیئرمین مقرر

نجم سیٹھی پی بی بی کے عبوری چیئرمین مقرر
نجم سیٹھی پی بی بی کے عبوری چیئرمین مقرر

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق نگران وزیراعلیٰ اورسینئر صحافی نجم سیٹھی کو پی سی بی کا عبوری چیئرمین مقررکردیاگیاہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین ذکاءاشرف کی معطلی کے بعد بغیر چیئرمین کے کام کررہا ہے۔ اسلام آبادہائی کورٹ نے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو ذمہ داری سونپی تھی کہ قائم مقام چیئرمین کا تقرر جلد از جلد کیا جائے، اس حوالے سے سابق کپتان ماجد خان، سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی چشتی مجاہد اور ایف بی آر کے سابق چیئرمین ممتاز رضوی کے نام سامنے آئے تھے لیکن قرعہ نجم سیٹھی کے نام نکلا۔

مزید : کھیل


loading...