سندھ میں بدامنی کی موجودہ لہر پر حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرکے مستعفی ہو جائے:مسلم لیگ فنگشنل سندھ
حیدرآباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری نواب راشد علی خان نے کہا ہے کہ سندھ میں بدامنی کی موجودہ لہر پر حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرکے مستعفی ہو جائے،رینجرز کے کراچی آپریشن کے بعد جرائم پیشہ عناصر اندرون سندھ میں روپوش ہوگئے تھے ،اندرون سندھ میں آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے ان عناصر نے دوبارہ سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، کراچی میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے کا اغواء اس سلسلے کی کڑی ہے۔
نواب راشد علی خان کا کہنا تھا کہ جب تک پورے سندھ میں آپریشن کا دائرہکا رنہیں بڑھایا جائے گا، ایسے واقعات کا سدباب نا ممکن ہے، سندھ حکومت نے رینجرز کے کراچی آپریشن کی راہ میں ہمیشہ سے روڑے اٹکائے ہیں، جس سے رینجرز کی کارکردگی پر بھی منفی اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے کراچی کے امن وامان کے لیے جو کامیابیاں حاصل کی تھیں وہ بھی ضا ئع ہوتی نظر آرہی ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو پھر سے جرائم پیشہ عناصر اپنے پنجے گاڑ لیں گے اورکراچی کے شہریوں کو جو آزادی اور سکون بڑی مشکل سے میسر ہوا تھا وہ ختم ہوجائیگا۔