امجد صابری کے قتل پر بھارتی فنکار بھی افسردہ ہو گئے ،بھارتی میڈیا کا بھی زبردست خراج عقیدت

امجد صابری کے قتل پر بھارتی فنکار بھی افسردہ ہو گئے ،بھارتی میڈیا کا بھی ...
امجد صابری کے قتل پر بھارتی فنکار بھی افسردہ ہو گئے ،بھارتی میڈیا کا بھی زبردست خراج عقیدت

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی سطح بالخصوص پاک و ہند میں معروف قوال امجد صابری کے کراچی میں افسوس ناک قتل پربھارتی فنکاروں نے نہایت دکھ کا اظہارکرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

امجد صابری جن کی مقبولیت بھارت میں بھی نمایاں تھی کے بارے فلم’’اڑتا پنجاب‘‘کے موسیقار امیت تری دیو نے سائبر بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور جگمگاتا ستارہ بجھ گیا ان کے قتل پر دل بہت اداس ہے۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ یہ ہماری بڑی بد قسمتی ہے کہ ایک آرٹسٹ کے ساتھ اس طرح ہوا،ان کی موت صدمہ انگیز ہے ۔

اداکار ایشومان کھرانہ نے کہا ہے کہ صابری بھائی لاجواب تھے ،ان خاندان نے قوالی کو 1970 کی دہائی میں مغرب میں روشناس کرایا۔گلوکار سونو نیگم نے کہا کہ ان کے پاس اپنا دکھ ظاہر کرنے کے لئے الفاظ نہیں، ان کے سامنے ان کے ساتھ گایا ،وہ اس موت کو حقدار نہ تھے۔بھارتی روزنامے ٹائمز آف انڈیا نے کہا کہ امجد صابری ایک لاجواب،مدھر اور روح پرور آواز جس کو وقت سے پہلے خاموش کر دیا گیا،ہندوستان ٹائمز نے کہا کہ ان کا قتل انتہائی المیہ ہے۔

بھارتی ادارہ ابلاغ یونائیٹڈ پریس آف انڈیا نے کہا کہ امجد صابری نے قوالی کو نیا مقام دلایا،ان کو پاکستان کے بہترین قوالوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔دی ہندو نے کہا کہ عارفانہ کلام قوالی میں گانے میں صابری خاندان کو کمال حاصل تھا جن میں امجد صابری کسی سے کم نہ تھے۔یو این آئی نے کہا کہ 1970 کی دہائی میں قوالی کو مغربی ممالک تک لے جانے کا سہرہ کا صابری برادران کے سر ہے۔

مزید : تفریح