امجد صابری کی دہشتگردی کے واقع میں شہادت پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

امجد صابری کی دہشتگردی کے واقع میں شہادت پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے ممبرر ولید اقبال، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکڑ مراد راس، شیخ امتیاز ، علی امتیازوڑائچ ، میاں اکرم عثما ن، ملک وقار احمد ، یاسر گیلانی، نعیم الحق ، عاطف چوہدری ، عثمان حمزہ ، طاہر رشید چوہدری ، رانا اختر حسین ودیگر رہنماؤں نے کراچی میں ملک کے نامور اور بین الاقوامی شہر ت یافتہ قوال امجد صابری کی دہشتگردی کے واقع میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے خاندان کو صبر وجمیل عطا کرے ۔رہنماؤں نے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس دہشتگردی اور افسوس ناک واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتارکریں اور انہیں عبرت کا نشان بنائیں۔