حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے، سید منظور گیلانی

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے، سید منظور گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پاکستان عوامی محاذ کے چیئرمین سید منظور گیلانی اور سیکرٹری جنرل ملک منصب اعوان نے ماہِ رمضان میں بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ سبزی، پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ہر چیز کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے، اتوار بازاروں میں حکومت کے حق میں بڑے بڑے بینر تو نظر آتے ہیں، لیکن خریدار نہیں، کیونکہ ہر چیز عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے۔یوٹیلٹی بلوں کی ماری عوام فاقوں پر مجبور ہے، حکمران عوام کی دالیں چھوڑ کر مرغی کھانے کا کہہ رہے ہیں جو کہ مضحکہ خیز ہی نہیں توہین آمیز بھی ہے، ہر طرف اندھیر نگری مچی ہوئی ہے۔ حکومت نام کی رٹ کہیں نظر نہیں آ ہی۔ یہ سب علی بابا چالیس چور اکٹھے ہو گئے ہیں۔
ان کے مفادات ایک ہیں چاہے پی ٹی آئی ہو یا پی پی پی، یہ سب اپنے اپنے مفادات کے لئے سیاست کرتے ہیں، غریب عوام کے لئے نہ کوئی آج تک سڑکوں پر نکلا ہے۔
، نہ نکلے گا۔ عوام ڈرائنگ روم کی سیاست اور پراڈو پارٹیوں سے تنگ آ کر آرمی چیف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان عوامی محاذ پارٹی حکمرانوں کو وارننگ دیتی ہے کہ اگر عوام مفاد میں فیصلے نہ کئے گئے تو عوام سڑکوں پر آنے پرمجبور ہو گی۔