انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین پہلا ون ڈے سنسی خیز مقابلے کے بعد برابر

انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین پہلا ون ڈے سنسی خیز مقابلے کے بعد برابر

ناٹنگھم (آئی این پی) انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم ،انگلینڈ کی ٹیم 287رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنا سکی۔انگلینڈ کی جانب سے ووکس 95،جوس بٹلر 93،کپتان مورگن 43 اور پلنکٹ 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکا کی جانب سے لکمل ،میتھیوز اور نوائن پردیپ نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلش بلے باز ووکس کو میچ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین دوسر ون ڈے (کل)جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس پر سری لنکا نے مقررہ 50اور ز میں 9وکٹو ں کے نقصان پر 286رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے میتھیوز 73رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ پراسنا 59رنز کے ساتھ دوسرے ،چندی مال 37رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ ،وی لے ،ووکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمدعلی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں انگلینڈ سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے ہدف کو عبور نہیں کر سکا اور پچاس اورز میں8وکٹوں کے نقصان پر286رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوا اور میچ برابر ہو گیا۔انگلینڈ کی جانب سے سری لنکا کیخلاف آغاز مایوس کن رہا لیکن ووکس نے شاندار بلے باز ی کے باعث اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچا لیا۔انگلینڈ کی ٹیم 287رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنا سکی۔انگلینڈ کی جانب سے ووکس 95،جوس بٹلر 93،کپتان مورگن 43 اور پلنکٹ 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکا کی جانب سے لکمل ،میتھیوز اور نوائن پردیپ نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلش بلے باز ووکس کو میچ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین دوسر ون ڈے (کل)جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی