عظیم باکسر محمد علی کی تدفین ، خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیوکا انکشاف

عظیم باکسر محمد علی کی تدفین ، خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیوکا انکشاف

لندن (آئی این پی)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لیجنڈ امریکی باکسر محمدعلی کیخاندان کے ایک فرد نے کھلاڑی کی تدفین کی خفیہ ویڈیو بنائی تھی جو بہت جلد ریلیز کی جائے گی ۔محمد علی کے جنازے میں دنیا بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی اور لاکھوں مداحوں نے اپنے چیمپئن کو بڑے شان سے آخری سلام پیش کیا۔اب لیجنڈ امریکی باکسر محمدعلی کی تدفین کی خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیوجلد منظرعام پر آنیکی خبریں گرم ہوگئی ہیں ۔ایک برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ محمد علی کے خاندان کے ایک فرد نے محمد علی کو لحد میں اتارنے کی خفیہ ویڈیو بنائی اور اس ویڈیو کا صحیح خریدارڈھونڈنے کے لئے امریکا کی مختلف ریاستوں کا دورہ بھی کیا ۔برطانوی اخبار کے مطابق لوئی ول میں محمد علی کی تدفین کے موقع پر بنائی گئی اس ویڈیو کا علم محمد علی کی بیوہ اور ان کی بیٹوں کو بھی نہیں تھا۔اخبار نے یہ دعوی بھی کیا کہ سات منٹ طویل اس ویڈیو کو فروخت کرنے کے لئے دو امریکی میڈیا گروپ سیرابطہ کیا گیا جن میں ایک میگزین اوردوسرا نشریاتی ادارہ شامل ہے۔برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ عظیم باکسر محمد علی کی تدفین کی خفیہ ویڈیو کی فروخت دس لاکھ ڈالر میں متوقع ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی