بھارتی فاسٹ باؤلر مناف پٹیل نے آئی پی ایل کھیلنے کیلئے اپنی عمر کم لکھوائی تھی، شین وارن کاانکشاف

بھارتی فاسٹ باؤلر مناف پٹیل نے آئی پی ایل کھیلنے کیلئے اپنی عمر کم لکھوائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ناٹنگھم (آئی این پی)لیجنڈری آسٹریلیوی لیگ سپنر شین وارن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فاسٹ بالر مناف پٹیل نے انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے اپنی عمر کم لکھوائی تھی۔46سالہ شین وارن نے انگلینڈ اور سر ی لنکا کے مابین پہلے ون ڈے میں کمنٹری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں انہوں نے مناف پٹیل نے ان کی عمر پوچھی تو مناف نے جواب دیا کہ اصلی عمر یا جو آئی پی ایل کے لیے لکھوائی ہے؟۔پھر مناف نے وارن کو بتایا کہ ان کی اصل عمر 35سال ہے اور آئی پی ایل میں رجسٹریشن کیلئے لکھوائی گئی جعلی عمر 29سال ہے۔اگر شین وارن کا دعوی سچ ثابت ہوتا ہے تو مناف پٹیل کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج ہوسکتاہے جس کے نتیجے میں ان پر کرکٹ کھیلنے کی پابندی لگنے کے ساتھ ساتھ انہیں جیل بھی ہوسکتی ہے۔مناف پٹیل نے بھارت کے لیے 13ٹیسٹ میچز میں 35،70ون ڈے میچز میں 86اور3ٹی ٹونٹی میچز میں 4شکار کررکھے ہیں ،وہ اپنے آئی پی ایل کیریئر میں 61میچز کھیل کر 73وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔