آسٹریلیا میں منعقدہ عالمی مقابلے ، روحان حسین سبحانی پر تمغوں کی برسات

آسٹریلیا میں منعقدہ عالمی مقابلے ، روحان حسین سبحانی پر تمغوں کی برسات

برسبین (آن لائن) پاکستان کے نوجوان گھڑسوار، نیزہ باز اور پولو کھلاڑی روحان حسین سبحانی نے آسٹریلیا میں منعقدہ عالمی نیزہ بازی اور گھڑسواری کے مقابلوں میں 6 سونے، 2 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔روحان نے اس سے قبل 2015 میں قومی نیزہ بازی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی تھی جس میں پورے ملک سے 1100 گھڑ سواروں نے حصہ لیا تھا۔نوجوان گھڑ سوار روحان کو بہترین کارکردگی پر گزشتہ سال ہارس اینڈ کیٹل شو میں کم عمرترین گھڑ سوار کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔16 سالہ روحان حسین سبحانی کو آسٹریلیا کے شہر برسبین میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد وطن واپسی پر پاکستان کی انڈر 19 نیزہ بازی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔یاد رہے کہ عالمی نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے مقابلے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں رواں ماہ منعقد ہوئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی