ٹرسٹ سکواش لیگ:دوسرے دن 15میچزکافیصلہ ہوا

ٹرسٹ سکواش لیگ:دوسرے دن 15میچزکافیصلہ ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹرسٹ کلاسک سکواش لیگ کے دوسرے دن کھلاڑیوں کا عروج دیدنی تھا۔ مزید 15 میچز کا فیصلہ ہوا مگر نوجوان کھلاڑیوں میں دلچسپ سکواش کے مقابلے دیکھنے کو ملے۔ دوسرے روز کے مہمان خصوصی پاکستان راکٹ سپورٹس ٹرسٹ کے ڈائریکٹرعمر سلیم تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمر سلیم کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ کا مقصد ہی غریب نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ کلاسک لیگ کے بعد بی لیگ کروائیں گے جس میں لیگ نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد حصہ لے گی۔ اس طرح انڈر 10, 12, 14, `6, 18, 20, 22 تمام ایچ گروپ کے کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع فراہم کریں گے۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ عمر سلیم نے پاکستان راکٹ ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو شیراز سلیم کی کاوشوں کو سراہا جن کی وجہ سے یہ لیگ ممکن ہوئی۔ دوسرے روز کے مقابلوں میں دی سٹرائیکر نے ینگ فالکنز کو 3-2 سے ہرایا۔ دی سٹرائیکر کی طرف سے نقاش شاہد نے عزیر رشید کو 11-5,11-7, 11-3, 11-5 سے، محمد احسن نے زوہیر شاہد کو 11-2, 14-12سے، عبدالمغنی نے عثمان بٹ کو 11-8, 11-9 سے جبکہ دی ینگ فالکنز کی طرف سے خاقان ملک نے افنان مدثر کو 11-9, 11-6 سے، ارسلان خاور نے محبوب احمد کو 11-5, 14-12 سے شکست دی۔ دوسرے ٹیم میچ میں ایگلز ڈریم نے فناٹسٹک فائیو کو 4-1سے شکست دیدی۔ ایگلز ڈریمز کی طرف سے سلمان سلیم نے شہزاد خان کو 11-7, 11-2 سے، حسن رضا نے محمد زاہد کو 11-9, 11-9 سے، اشاب عرفان نے جنید خان کو 11-7, 11-7 سے، امیر اللہ نے عبداللہ رشید کو 1-14, 11-9 سے جبکہ فنانسٹک فائیو کی طرف سے مبین نے طلحہ بن زبیر کو 11-7, 11-9 سے ہرایا۔ تیسرے ٹیم میچ میں دی میروکس نے علاؤ الدین کنگز کو 3-2 سے شکست دے دی۔دی میروکس کی طرف سے معین رؤف نے حمزہ بھٹی کو 12-10, 11-4 سے، ابتسام ریاض نے معاذ خان کو 11-7, 11-4 سے، انس بخاری نے زوریز نعیم کو 11-9, 11-6, 11-8, 12-10 سے جبکہ علاؤ الدین کنگ کی طرف سے حذیفہ شاہد نے میر فیاض کو 11-4, 11-9 سے جبکہ عثمان علاؤ الدین نے طیب رؤف کو 11-6,11-5, 11-9 سے شکست دی۔چھ ٹیموں کے ا یونٹ میں ہر ٹیم دو دو میچ کھیل چکی ہے۔
پوائنٹ ٹیبل پر دی میروکس اور ایگلز ڈریم دو دو میچز جیت کر سرفہرست ہیں۔